یونیورسٹی کے بارے میں : : تیسرے وائس چانسلر :: پروفیسر محمدمیاں


VC
پروفیسر محمد میاں
(تیسرے وائس چانسلر )
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی(14مئی 2010ءتا 13مئی 2015ئ)
ڈی ۔194، ڈیفنس کالونی
نئی دہلی - 110024
  1. تدریسی تجربہ (پی جی کلاسس) : 35 سال
  2. تحقیق واشاعت
    • 31 پی ایچ ڈی اسکالروں کی کامیابی کے ساتھ رہنمائی انجام دی : پی ایچ ڈی موضوعات میں تعلیمی انتظامیہ و فینا نس : ابتدائی ،ثانوی اور ثالثی سطح
    • تخلیقیت ، تعلیمی انتظامیہ اور فاصلاتی تعلیم پر کتب اور تحقیقی مقالے
  3. انتظامی تجربہ .... وائس چانسلر ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی(14مئی 2010ءتا 13مئی 2015ئ) -
  4. جامعہ ملیہ اسلامیہ
    • ڈین ، فیکلٹی آف ایجوکیشن : 3 میعادیں
    • صدر شعبہ ،مطالعات تعلیم : 15 سال
    • رجسٹرار : 2 سال
    • فینا نس آفیسر : 1 سال
    • اعزازی ویجیلنس آفیسر: 6 سال
    • ڈائرکٹر (اسکول) : 3 سال
    • او ایس ڈی (امتحانات ) : 4 سال
    • OSD (Infrastructure & Buildings) : 03 years
    • ڈائرکٹر ، اکیڈمی برائے پیشہ وارانہ فروغ اردو میڈیم اساتذہ : 1.6 سال
    • اعزازی ڈائرکٹر ، مرکز برائے فاصلاتی و اوپن لرننگ : 7 سال (ستمبر 2002ءتا مئی 2010ء)

بیرون جامعہ ملیہ اسلامیہ

  1. یو پی ایس سی (یو ایس): 01 سال

  2. اگنو، ڈائرکٹر آف پراجیکٹ ڈی ای پی۔ ڈی پی ای پی: 4 سال

  3. جنرل سیکریٹری ، ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ویلفیر سوسائٹی (جامعہ ملیہ اسلامیہ کا رابطہ پروگرام): 2میعاد (6سال)

  4. مینجنگ ڈائرکٹر، مکتبہ جامعہ لمیٹڈ: 2 سال

  5. وائس چانسلر (کارگذار) ایفلو، حیدرآباد

  6. وائس چانسلر (کار گذار) سینٹرل یونیورسٹی آف اڑیسہ

بیرونی دورے 

: کناڈا، جاپان، سری لنکا ، نیپال ، ترکی ، فلپائین، ماریشیس، عمان،فرانس، سعودی عرب اور کویت
(بعض دوروں میں یونیسکو کے سیمینار میں حکومت کی نمائندگی )

بعض اہم کامیابیاں

(i) نیشنل اسکول کے لیے اکتسابی مواد کی تیاری :

نیشنل اوپن اسکول، جو اب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (NIOS) کے طور پر جانا جاتا ہے، 1990 ءکی دہائی میں اردو میڈیم کورسوں کا آغاز کیا تھا۔جامعہ ملیہ نے اردو میں نصابی کتب کے ترجمے کی ذمہ داری دی تھی ۔پروفیسر محمد میاں نے پروگرام کوارڈینیٹر کی حیثیت سے 9 ویں تا 12 ویں جماعت کے لیے دو سال کے وقفہ میں ترجمہ کا کام کروایا ۔NIOS، اردو میڈیم کے ذریعہ آج بھی متعدد کورسس چلا رہا ہے جن سے کئی طلبا مستفید ہو رہے ہیں ۔۔

(ii) مرکزعلاقائی وسائل:

 حکومت ہند نے وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام برائے اقلیت کے حصے کے طور پر 5 علاقائی وسائل مراکز کو مدد فراہم کی جو حسب ذیل ہیں :

  • جامعہ ملیہ اسلامیہ
  • علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

  • عثمانیہ یونیورسٹی اور

  • مراٹھواڑہ یونیورسٹی

     جامعہ میں پروفیسر محمد میاں کو اس مرکز کا اعزازی ڈائرکٹر مقرر کیا گیا تھا ۔ اس مرکز نے مسلم انتظامیہ اسکولوں کے اساتذہ کے لیے برسر روزگار اساتذہ کے تعلیمی پروگرام کا انتظام کیا۔مرکز نے سائنس ، ریاضی اور زبان(انگریزی اور اردو دونوں) اساتذہ کے لیے تربیتی مواد تیا ر کیا ۔ جامعہ ملیہ ان دومراکز میں شامل تھا جہاں ان مقاصد کی تکمیل کی گئی ۔

    (iii)ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ویلفیر سوسائٹی ، نئی دہلی : 
         یہ ایک رضاکار تنظیم ہے جسے اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے وائس چانسلر ، بہ اعتبار عہدہ سوسائٹی کے صدر ہوتے ہیں ۔سوسائٹی، پسماندہ طبقات کو تعلیم اور تربیت کی فراہمی کے ذریعہ ان کی ترقی کے لیے سرگرداں ہے۔سوسائٹی کے تحت 4 ابتدائی یونٹ بنام i. رہنمائی اطفال مرکز .ii مرکز ہنر .iii خواتین کے لیے مختصر کورس کا مرکز .iv ابتدائیہ، کارکرد ہیں پروفیسر محمد میاں کی قیادت میں سوسائٹی نے ایچ پی ایس سوشل ویلفیر فاﺅنڈیشن کی مالی اعانت کے ذریعہ سماجی خدمت کی ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ۔

    (iv)فاصلاتی پروگرام (DPEP IGNOU) اس پروجیکٹ کے تحت ابتدائی سطح پر اساتذہ کی تربیت کے لیے ایسی ریاستو ں کو جہاں DPEP پروگرام جاری تھا ، Multi Media تعاون فراہم کیا گیا ۔ 

    (v)مرکز برائے فاصلاتی و اوپن لرننگ:

      یوجی سی کے دسویں دستاویز منصوبہ میں دیگر شعبوں کے علاوہ فاصلاتی تعلیم پر توجہ دی گئی ۔ دستاویز میں کہا گیا کہ کیمپس پر مبنی جامعات ، فاصلاتی ذریعہ سے تعلیم کی فراہمی کا بیڑا اُٹھائیں گی جس کے ذریعہ آبادی کا ایک بڑا طبقہ تعلیم سے استفادہ کر سکتا ہے ۔ مرکز کے اعزازی ڈائرکٹر کے طور پر پروفیسر محمد میاں نے کورسس کا کافی مواد تیار کیا ۔ 2003-04ءمیں بی ایڈ اور برقی پیداوار میں ڈپلوما کا آغاز کیا ۔ مرکز فی الحال 10 پروگرام چلا رہا ہے جن میں سے 7 پروگرام پیشہ وارانہ تیاری پر مبنی ہیں۔

    (vi)  اکیڈمی برائے پیشہ وارانہ فروغ اردو میڈیم اساتذہ:

    وزارتِ فروغ انسانی وسائل نے اردو میڈیم کے ذریعہ معیاری تدریس کے فروغ کے لیے اس مرکز کا قیام عمل میں لایا ۔ پروفیسر محمد میاں نے دسمبر 2006ءمیں جامعہ میں مرکز کے پہلے ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات کا آغاز کیا ۔ انھوں نے ابتدائی اور ثانوی اسکول کے اساتذہ کے لیے کئی تربیتی پروگرام کیے جہاں 3ہفتوں کے پروگرام 2مراحل میں منعقد کیے جاتے تھے

    دیگر معلومات   

    • ملک کی مختلف جامعات میں تعلیمی فیصلہ ساز مجالس کی رکنیت /بشمول DEC اور IGNOU

    • انڈین ایسوسی ایشن آف ٹیچر ایجوکیٹرس ، کمپیریٹیو ایجوکیشن سوسائٹی آف انڈیا، آل انڈیا اسوسیشن آف
      ایجوکیشنل ریسرچ جیسی پیشہ ور تنظیموں کی رکنیت / عہدیدار

                                                                                                                               (پروفیسر محمد میاں ) 


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme