اکیڈیمکس : یونیورسٹی آوٹ ریچ :: مرکز برائے اردو زبان ادب و ثقافت
  • اردو کمیونٹی و اردو زبان و ادب کے مواد اور اس کے ورثے کی عکاس' اشیائے ثقافت نیز آثار قدیمہ کو جمع کرنا 'اس کا تحفظ کرنا اور ان تمام چیزوں کو مرکز میں نمائش کے لیے رکھنا۔
  • اردو ادب کی اصناف کی نمائندگی کے لیے الکٹرانک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ فنون لطیفہ کی پیشکش
  • مرکز کے دورہ کرنے والوں کو اردو زبان ' ادب و ثقافت کے تعلق سے معلومات بہم پہنچانا
  • مشہور و ممتاز اردو مفکرین اور شاعروں کے احترام میں ان کے ادبی کارناموں کو اور بنیادی معلومات کو ڈیجیٹلائز کرکے تاریخ اور ثقافت کے طور پر ان کی نمائش کرنا۔
  • اردو زبان ادب و ثقافت کے متعلق صحیح معلومات مہیا کرتے ہوئے علمی و فکری بحث و مباحثے کے لیے ایک موضوع فورم تیار کرنا
  • معلوماتی و تعلیمی گیلریز کی مدد سے اردو زبان' ادب اور ثقافت کی تاریخ کو تفصیل سے پیش کرنا تاکہ اس کے ذریعہ اسکالرس کو تعلیمی و تحقیقی سہولت فراہم ہوسکے۔
  • مرکز کی سرگرمیوں اور منصوبوں جیسے نمائش' مطبوعات' دستکاری کی ذخیرہ کاری' ان کی نمائش و فروخت میں عالمی معیار کا حصول۔
  • تمام دستکاری نمونوں اور آثاریاتی ذخیروں کے لیے تفصیلی کمپیوٹرائز فہرست (کیٹلاگ) اور کنٹرول سسٹم کا نفاذ۔ مرکز کے آثاریاتی ذخائر تک آزادانہ رسائی کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • مرکز کی مناسب دیکھ بھال اور استعمال کے لیے عہد یدار مجازاور صارفین میں سائنسی ترقی و پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینا

مستقبل کے منصوبے

کورسس

  • مرکز برائے اردو زبان ادب و ثقافت مندرجہ ذیل کورسس اور پروگرامس شروع کرنا چاہتا ہے
  • پرائمری تا سکنڈری جماعتوں کے طلبا کے لیے تدریسی مواد کی تیاری اور
  • حیدرآباد کی تاریخ اور ثقافت کے تناظر میں تحقیقی پروگرامس

سمینار

  • دو روزہ قومی سمینار بعنوان 'رائٹنگس آف ویمن اینڈ رائٹنگس آن ویمن''
  • امام غزالی پر سمینار

    دیگر ادبی سرگرمیاں

  • خواتین کا مشاعرہ
  • مضمون نویسی اور تقریری مقابلے (مختلف سطحوں پر)
  • توسیعی لکچرس
  • خطاطی کے ورکشاپ اور نمائش

Blue ThemeRed ThemeGreen Theme