y
Click to install Urdu Font
MANUU LOGO
 

کتب خانہ کے متعلق

کتب خانہ کے متعلق | ڈائریکٹر |  لائبریرین | رکنیت | سہولیات | لائبریری کمیٹی | روزنامچے | وسائل | حصولی کے | ڈاؤن لوڈز

حصول کتب کے ضابطے

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا مرکزی کتب خانہ اپنے ذخائر میں اضافہ کرنے کے لیے منظم کوششیں کرتا ہے جس کے لیے اس کو انتخاب کے سخت عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ چونکہ ذخائر میں اضافہ بڑی رقوم کا متقاضی ہوتا ہے لہذا یہ ضروری ہے کہ کتب خانے کے پاس فروغِ ذخائر کی بہتر منصوبہ بند پالیسی ہو۔

حصول کتب /رپورٹ /دیگر دستاویزات :

  • اساتذہ و طلبہ کتابیں اور دیگر اشاعتوں کی خریداری کے لیے مرکزی کتب خانے سے سفارش کرسکتے ہیں۔ریسرچ اسکالرز بھی حصول کتب کے لیے مشورے دے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ کسی استاد کے ذریعہ توثیق شدہ ہو۔ یہ خواہش کی جاتی ہے کہ کسی استاد کے ذریعہ اس کے مخصوص شعبہ کے لیے سفارش شدہ فہرست کتب کو متعلقہ صدر شعبہ کی توثیق حاصل ہو۔
  • بعد ازاں کتب خانہ مذکورہ کتب کی دستیابی کا جائزہ لے گا اور سفارشی کتابوں کی فہرست کو ارباب مجاز کے سامنے پیش کرے گا۔
  • ارباب مجاز سے توثیق حاصل کرنے کے بعد کتب خانہ کتابوں کی قطعی فہرست تیار کرتا ہے اوران کی خریداری کے لیے رجسٹرار / وائس چانسلرسے مالی توثیق حاصل کرتا ہے۔
  • استاد کی سفارش کے بعد کتب خانہ اُن کتابوں کی ایک سے زیادہ کاپیاں خرید سکتا ہے جن کی مانگ بہت زیادہ ہو لیکن کتب خانہ کسی کتاب کی آٹھ سے زیادہ کاپیاں نہیں خرید سکتا (بجز لغات، دستی کتب، قاموس وغیرہ جن کا صرف ایک ہی سیٹ خریدا جاتا ہے۔)
  • کتابوں پر شائع قیمتوں پر کم سے کم 20% چھوٹ کے لیے اصرار کیا جاسکتا ہے۔ حکومت یا اداروں کی اشاعتیں چھوٹ سے مستثنٰی ہوں گی جن میں پاکستان اور مصر سے منگوائی جانے والی غیر ملکی کتابیں بھی شامل ہیں۔ کثیر جلد کتابوں، قاموس، لغات اور دستی کتابوں وغیرہ پر کتب خانہ زیادہ چھوٹ (30% تا 40%) حاصل کرسکتا ہے۔
  • کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق کتابوں پر زیادہ چھوٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔
  • کتب خانہ توثیق شدہ دکانداروں کی منتخبہ فہرست میں سے کسی ایک کو آرڈر بھیج سکتا ہے جو کتب خانے کی سہولت اور معیاری شرائط کے موافق ہو۔ خریداری آرڈر لائبریرین کے ذریعہ ارسال کیا جائے گا۔
  • کچھ معاملات میں کتب / دستاویزات وغیرہ صرف خصوصی ذرائع، معیاری ایجنسیوں یا مصنفین سے ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
  • کتاب فروش / دکاندار/ ناشر/تقسیم کار اپنے تین حالیہ برسوں کے انکم ٹیکس ریٹرن کی کاپی ، پی اے این/ ٹی اے این نمبر معینہ درخواست فارم کے ساتھ جمع کرائیں گے اور اپنے پتہ کے لیے دستاویزی ثبوت داخل کریں گے

دکاندار کے لیے شرائط:

  1. مطبوعات کی فراہمی موجودہ فہرست کتب میں درج قیمتوں کے مطابق
  2. شرح زر مبادلہ گڈ آفیسز کمپنی رپورٹ ریٹ کے مطابق لی جائے گی۔
  3. مرکزی یا ریاستی حکومتوں کی اشاعتوں پر کوئی چھوٹ نہیں لی جائے گی۔
  4. جہاں کہیں بھی پیشگی ادائیگی کی ضرورت ہوگی، پیشگی ادائیگی کی جائے گی اور اس کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔
  5. بلوں پر کتب خانے کے ذریعہ تصدیق (الف) صرف تازہ ترین اشاعتیں فراہم کی گئی ہیں (ب) ناشر کے تازہ ترین فہرست کتب کے مطابق صحیح قیمتیں وصول کی گئی ہیں۔
  6. جب تک کہ کسی اور طریقے سے کتابوں پر مذکور نہ ہو، تمام بلوں پر قیمت کا ثبوت (مثلاً ناشر کی فہرست کتب کی فوٹو کاپی، ناشر کے آن لائن فہرست کتب کی پرنٹ آؤٹ یا تقسیم کار کے ذریعہ دکاندار کو بھیجا گیا بل۔)
اہم لنکس
وائس چانسلر کے قلم سے
اجلاس کی روداد
نو ٹس/ سرکیولرس
ملازمین لاگ آن کریں
گوشہ ملازمین
پراسپکٹس 2017-18
آرکائیوز
ٹنڈر
آر ٹی آئ
تعلیمی کیلنڈر
فہرست تعطیلات

ہوم  |  رابطہ  |  
©2012 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد، تمام حقوق محفوظ