y
Click to install Urdu Font
MANUU LOGO
 
یونیورسٹی کے بارے میں :: چانسلر :: (جناب ظفر سریش والا)

جنا ب ظفر یونس سریش والا
   چانسلر
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
گچی بولی ، حیدرآباد

جنا ب ظفر یونس سریش والا ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے تیسرے چانسلر ہیں۔ وہ ایک ممتاز تاجر ، ماہر ٹیکنالوجی اور معروف سماجی خدمت گزار ہیں۔انھو ں نے میکانیکل انجنیرنگ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کیا ہے۔ وہ پرسولی گروپس کے بانیوں میں شامل ہیں اور فی الحال پرسولی موٹر ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائرکٹر ہیں ۔ انھیں اسلامی بینکنگ اور فینانس کے شعبے میں ایک تجارتی مہم جو تصور کیا جاتا ہے ۔انھیں اسلامی بینک کاری اور مالیات کے موضوع پر دنیا کے مختلف حصوں میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا جا چکا ہے ۔ہارورڈ یونیورسٹی ، بوسٹن کے باوقار ہاورڈاسلامی بینکنگ و فانننس فورم میں انھیں باقاعدگی کے ساتھ لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے ۔انھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ و انشورنس لندن میں بھی متعدد مقالے پیش کیے اور مقرر رہے ہیں ۔
جناب ظفر سریش والاایک صاحبِ بصیرت شخصیت ہیں۔ وہ اردو عوام کو بہترسے بہتر اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ مسا بقتی بازار میں ان کی پذیرائی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں ۔اردو یونیورسٹی کے چانسلر کے حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد انھوں نے یونیورسٹی اور صنعت کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی مساعی شروع کر دیں۔ یونیورسٹی کے اساتذہ کے ساتھ اپنی پہلی ہی ملاقات میں انھوں نے اپنے اعزائم کا اظہار کر دیا ۔ یونیورسٹی کے دوسرے دورے کے موقع پر جناب ظفر سریش والا، مشہور کمپنیوں کے ڈائرکٹر وں ،مینیجنگ ڈائرکٹروں اور ممتاز صنعت کاروں کی ایک ٹیم اپنے ہمراہ لائے اور ان کمپنیوں کے ساتھ یونیورسٹی کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کروائے۔ اس یاداشت کے نتیجے میں اردو یونیورسٹی کے طلبا کو تربیت ، ہنر مندی میں فروغ اور روزگار کے مواقع کے حصول میں سہولت ہوگی۔ جناب ظفر سریش والا، اردو یونیورسٹی کے طلبا کو روزگار کی طمانیت کے لیے سرگرداں ہیں ۔ یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے ان کے تقرر نے تعلیمی ماحول کو عملی اور اطلاقی جوش سے پُر کر دیا ہے ۔
جناب ظفر سریش والا کا تعلق ایک مشہور تجارتی گھرانے سے ہے۔ انھوں نے سماجی کام اور مسلمانوں کی بہبود کا بیڑہ اٹھا یا ہے ۔مسلمانو ں کے مسائل قومی سطح پر پیش کرنے کی غرض سے وہ وقتاً فوقتاً قومی اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینلس پر نظر آتے ہیں ۔ وہ مسلمانوں کے سماجی مسائل کی پیچیدگیو ں سے بہ خوبی واقف ہیں اور انھیں ایک واضح اور عملی طریقہ سے حل کرنا چاہتے ہیں ۔وہ مسلمانوں اور حکومت کے درمیان ایک رابطے کی طرح ہیں۔ جناب ظفر سریش والااگر چہ خالصتاً مذہبی شخصیت کے حامل ہیں تاہم وہ اپنے اندازِ فکراور رویے میں جدت بھی رکھتے ہیں ۔ان کی شخصیت دراصل اس حقیقت کی ترجمان ہے کہ مذہب پسندی اور جدت پسندی کے درمیان کوئی تضاد نہیں ہے۔
جناب ظفر سریش والاکو ساری دنیا میں مالیاتی مصنوعات اور خدمات کی مارکیٹنگ کا زائد از 25سال کا تجربہ ہے ۔ انھوں نے 1990ءمیں پرسولی انوسٹمینٹ اینڈ ٹریننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کا قیام عمل لایا ۔ جسے 1995ءمیں پرسولی کارپوریشن میں بدل دیا گیا ۔ جناب ظفر سریش والاکی قیادت میں اس کمپنی نے روز افزوں ترقی کیں اور 1998ءمیں پرسولی (UK) کا قیام عمل میں آیا ۔
پرسولی نے 2006ءمیں ہندوستان کا پہلا اسلامک ایکویٹی انڈیکس ، پرسولی اسلامک ایکیوٹی کے نام سے جاری کیا۔انھوں نے 2007-08ءمیں سارے ہندوستان میں "اسلامی سرمایہ کاری کے اولین مواقع " کے زیر عنوان ٹیلی ویژن کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کیا ۔ ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کے نتیجے میں ہندوستان میں اسلامی مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے تعلق سے شعور بیدار ہوا ہے اور لوگ اسے قبول کرنے لگے ہیں ۔
پرسولی کارپوریشن کی کامیابی کے پیچھے بھی جناب ظفر سریش والاکی بصیرت اور رہنمائی کارفرما ہے۔ اس کمپنی کو 2007 ءمیں "بیسٹ اسلامک بروکنگ فرم " کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے ۔ مشہور عالمی اسلامی خبر رساں ادارے ، اسلامک فینانس نیوز نے 2009ءمیں پرسولی کارپوریشن کو "بیسٹ انڈیکس پرووائڈر" کا ایوارڈ عطا کیا ۔2007-08ءمیں پرسولی موٹرس لمیٹڈ کو ریاستِ گجرات میں بی ایم ڈبلو ۔ انڈیا کی ڈیلرشپ کا اعزاز حاصل ہوا۔ احمدآباد ،سورت اور راجکوٹ میں اس کے شو روم ہیں ۔
جناب ظفر سریش والاکافی سفر کر چکے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں انھوں نے وزیر اعظم ہندوستان کے ہمراہ جاپان ، امریکہ اور آسٹریلیا کا دورہ کیا ۔آسٹریلیا میں G-20 چوٹی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔

اہم لنکس
وائس چانسلر کے قلم سے
اجلاس کی روداد
نو ٹس/ سرکیولرس
ملازمین لاگ آن کریں
گوشہ ملازمین
پراسپکٹس 2017-18
آرکائیوز
ٹنڈر
آر ٹی آئ
تعلیمی کیلنڈر
فہرست تعطیلات

ہوم  |  رابطہ  |  
©2012 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد، تمام حقوق محفوظ
Blue ThemeRed ThemeGreen Theme