مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم

عمارت و بنیادی ڈھانچہ:

دفتر اور دارالاقامہ کی عمارت:
مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعہ تعلیم کے پاس تمام بنیادی سہولیات مثلاً کمرہ جاتِ جماعت، ہال، کتب خانہ، سماعت گاہ، کمرہ جاتِ دفتر اور تجربہ گاہوں سے آراستہ اپنی ذاتی عمارت موجود ہے۔ مرکز کے پاس ایک علیحدہ دار الاقامہ کی عمارت بھی ہے جس میں ان اساتذہ کے قیام کا انتظام ہوتا ہے جو مرکز کے ذریعہ منعقد کرائے جانے والے تربیتی / ریفریشر پروگراموں، سمیناروں اور کارگاہوں میں شریک ہونے کے لیے باہر سے تشریف لاتے ہیں۔

کتب خانہ:
مرکز میں ایک شعبہ جاتی کتب خانہ قائم کیا گیا ہے جس نے نومبر 2008 ءسے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔اردو ذریعہ تعلیم کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں کتابیں خریدی گئی ہیں ونیز جرائد اور اخبارات بھی جاری کرائے گئے ہیں۔حالانکہ ،بہت سی مزید کتابوں کی خریداری کا کام ابھی زیرِ عمل ہے۔

سماعت گاہ:
مرکز کے دفتر کی عمارت میں ایک کشادہ سماعت گاہ (آڈیٹوریم) بھی تعمیر کی گئی ہے جس میں تقریباً دو سو ناظرین کی نشست کا انتظام ہے۔ اس سماعت گاہ کا استعمال خصوصی طور پر مرکز کے ذریعہ کرائے جانے والے مختلف پروگراموں کے لیے اور وقتاً فوقتاً یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات کے ذریعۂ منعقد کیے جانے والے پروگراموں کے لیے ہوتا ہے۔

آلہ جات:
مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعہ تعلیم تمام جدید آلہ جات اور تکنیکوں مثلاً سمعی و بصری پروجیکٹر، عوامی نظامِ خطابت، کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ وغیرہ سے آراستہ ہے جن کا استعمال اساتذہ کے پیشہ ورانہ فروغ کے لیے جدید تدریسی ذرائع کے طور پر کیا جاتا ہے۔


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme