کالج برائے تعلیمِ اساتذہ:: نوح، میوات:: انتظامی اور معاون عملہ

یونیورسٹی کے اس کالج برائے تعلیمِ اساتذہ میں کل ہند داخلہ امتحان کے ذریعہ طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ یہ امتحان یونیورسٹی کے ذریعہ مختلف مراکز پر منعقد کرائے جاتے ہیں۔
مختلف کورسز سے متعلق ضروری اطلاعات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب کرائے گاتے ہیں اور داخلے کے لیے نوٹی فکیشن مارچ /اپریل کے مہینے میں مقامی اور قومی اخبارات میں شائع کرائے جاتے ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی کے تمام مراکز پر دستیاب کرائے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ یونیورسٹی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ منتخب امیدوارکو کونسلنگ کے ذریعے داخلے کے لیے بلایا جاتا ہے جو داخلہ امتحانات میں حاصل شدہ نشانات کی بنیاد پر طے ہوتا ہے۔ تدریس کا آغاز جولائی کے مہینے میں ہوتا ہے۔


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme