شعبہ اسلامک اسٹڈیز :: کورسز

شعبہ میں پی ایچ ڈی ، ایم فل، ایم اے ، بی اے اور ڈپلوما کے کورسز کی تعلیم دی جارتی ہے۔
پی ایچ ڈی اور ایم فل کے کورسز اور ان میں دستیاب نشستیں یوجی سی اور یونیورسٹی کے ضوابط کے مطابق ہیں۔ کوئی بھی طالب علم جو اسلامک اسٹڈیز/عرب کلچر میں ایم اے کی سند رکھتا ہو، داخلہ کا اہل ہے۔ ان  میں اسلامک اسٹڈیز کے مضمون کو ترجیح دی جائے گی۔ داخلہ تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔
ایم اے کا کورس دو سالہ ہے، اس میں کل 30 نشستیں ہیں، اور داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے ۔ کسی بھی مسلمہ ادارے سے 40فیصد نمبرات کے ساتھ گریجویشن کی ڈگری رکھنے والا شخص اس کورس میں داخلہ کا مستحق ہے ۔ نیز یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر موجود پراسپیکٹس میں درج  مدارس کی اسنادکے بعض کورسزکو بھی ایم اے میں داخلہ کے لئے مساوی تسلیم کیا گیا ہے۔  
بی اے کا کورس تین سالہ ہے، جس میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جاتا ہے، کسی بھی مسلمہ ادارے سے انٹر یا مساوی  سند رکھنے والا اس میں داخلہ کا مستحق ہے۔ نیز یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر موجود پراسپیکٹس میں درج  مدارس کی اسنادکے بعض کورسزکو بھی بی اے میں داخلہ کے لئے مساوی تسلیم کیا گیا ہے۔
ڈپلوما کا کورس جز وقتی ایک سالہ ہے، اس کی تعلیم دوپہر بعد کے اوقات میں ہوتی ہے، نشستوں کی تعداد 30 ہے، داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme