y
Click to install Urdu Font
MANUU LOGO
 

اکیڈیمکس : اسکول برائے صحافت و ترسیل عامہ:: سہولیات

شعبہ کی پروفائل | شعبہ صدر | بورڈ آف اسٹڈیز | اسکول بورڈ | پروگرامس | اساتذہ اکرام | سہولیات | مطبوعات | ریاست وار طلبا کی فہرست | ہم سے رابطہ کریں

بنیادی سہولیات :

یہ شعبہ،انسٹرکشنل میڈیاسنٹرکی پہلی منزل پر واقع ہے اس کے باعث ٹی وی اور ویڈیو پروڈکشن کی عملی تربیت کے لیے ہمارےطلباءکوسہولت حاصل ہے ۔انسٹرکشنل میڈیا سینٹرمیں ایک معیاری انسٹرکشنل، آڈیو ۔ ویڈیو اسٹوڈیو موجود ہے۔ اس کے علاوہ متعدد کیمروں،آن لائن سیٹ اپ، پرایم ٹی وی اسٹوڈیو ہے اس کے علاوہ بیرونی عکس بندیoutdoor shootingکےکئی یونٹس ہیں ۔
واحد کیمرے اور متعددکیمرےکی ٹیکنک کے ساتھ جامع تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔ طلبا کو پرنٹ میڈیا' ایف سی پی' اے وی آئی ڈی جیسے پوسٹ پروڈکشن کاموں' کمپیوٹر گرافکس' اینی میشن اور ٹیلی پرومپٹر پر خبروں کی خواندگی کی تربیت اور اکتساب کی سہولت بھی یہاں موجود ہے۔
آئی ایم سی کی عمارت ایک ویڈیو ۔آڈیو اسٹوڈیو ، اسوسی ایٹڈ کنٹرول روم اور ایک جامع پوسٹ پروڈکشن سہولتوں سے آراستہ آڈیو ایڈٹ سوٹ ، نان لینئر ایڈیٹنگ ، کمپیوٹر گرافکس ، انیمیشن وغیرہ پر مشتمل ہے ۔
ویڈیو اسٹوڈیو متعدد کیمروں کا آن لائین سیٹ اپ ہے جو انتہائی اعلی معیار کے نشریاتی کیمروں (Sony make D-55PH) سے لیس ہے جس کے ساتھ 32 چینلز کا آڈیو مکسر اور متعلقہ پروڈکشن کیر بھی منسلک ہے۔ ویڈیو اسٹوڈیو میں لچکدار' موثر لائٹنگ گرڈ کے ساتھ روشنی کا نظم ہے جس میں کول لائٹس موجود ہیں۔
بیرونی عکس بندی (Outdoor shooting) کے لیے ایچ ڈی ٹی وی کے قابل کیمرے (Sony HVR-ZIP, PD170) فراہم کیے گئے ہیں۔ آڈیو ورک اسٹیشن پر ڈیجیٹل آڈیو ریکارڈنگ کے لیے آڈیو اسٹوڈیو ہے جو اس کے متعلقہ کنٹرول روم سے لیس ہے۔
شعبہ میں 15 اعلیٰ قسم کے گرافک اسٹیشن اور عمدہ قسم کے سافٹ وئیر 2ڈی اور 3ڈی انیمیشن کے استعمال کے لیے لیب موجود ہیں ۔ پرنٹ لیب میں طلباءکو جرنل اور اخبار کی اشاعت میں مدد دینے کے لیے 14 عمدہ قسم کے کمپیوٹر موجود ہیں ۔
مناسب سافٹ وئیر کے ساتھ موجود کمپیوٹر لیب خاص طور پر طلباء کو ان کے اپنے مفوضہ کام اور کورس پر مبنی پراجکٹ سے متعلق کام انجام دینے میں معاون ہے۔سیمینار ہال میں طلباءکے لے ایک ٹی وی اور ایک درجن سے زائد اخبارات اور میگزین بھی مہیاہیں ۔

اہم لنکس
وائس چانسلر کے قلم سے
اجلاس کی روداد
نو ٹس/ سرکیولرس
ملازمین لاگ آن کریں
گوشہ ملازمین
پراسپکٹس 2017-18
آرکائیوز
ٹنڈر
آر ٹی آئ
تعلیمی کیلنڈر
فہرست تعطیلات

ہوم  |  رابطہ  |  
©2012 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد، تمام حقوق محفوظ
Blue ThemeRed ThemeGreen Theme