شعبہ سماجیات :: پروفائل

شعبہ سماجیات 2014میں قائم ہوا۔ اس سے پہلے یہ سوشل ورک شعبہ میں شامل تھا۔یہ شعبہ اس وقت مستحکم ہوا جب اس میں تعلیمی سال 2014-15 ڈگری سطح پرکورس شروع کیے گئے۔اس کے بعد 2015-16 علمِ سماجیا ت میں ایم اے شروع کیا گیا۔ بعد ازاں جلد ہی تحقیقی پروگرام ایم فل اور پی ایچ ڈی شروع کیے جائیں گے۔ یہ شعبہ سماجیاتی تناظر کو پیش نظر رکھتے ہوئے معاصر سماج کے گوناگوں پہلوؤں کی طرف توجہ مبذول کرانے اورتاریخی خطوط پر نظر ثانی کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ لہٰذا مختلف اقسام کے معاشروں کے اندر پائی جانے والی خصوصیات اور گروہوں اور معاشروں کے ذریعے وضع کیے جانے والے سماجی انتظامات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ شعبے کے اساتذہ تدریسی اور تحقیقی لیاقتوں کا حامل ہے جواہم سماجی مسائل جن میں جدت کاری، کام، متعلقہ ٹکنالوجی، بازارکاری، خاندان، تندرستی، تعلیم، موت، پاپولر کلچر،سماجی انصاف و سماجی پالیسی مذہب،غریبی اور ترقی،قانون،جرائم،قومیت،صنفی جنسی معاملات وغیرہ شامل ہیں ،تجربہ رکھتے ہیں اور ان متنوع میدانوں سے متعلق تدریس اورتحقیق میں شامل رہے ہیں۔اس میں مائیکرواور میاکرو سماجی نظریات شامل ہیں۔

جس طرح ڈگری کی سطح پر نہایت دلچسپ کورس تیار کیا گیا ہے اسی طرح ایم اے کی سطح پر بھی ہم طلبا کو تیار کرنے کی تدبیر کر رہے ہیں تاکہ ان کی تنقیدی اور تحقیقی فہم کی بنیاد کو مضبوط کیا جائے اور انہیں اپنے کیریر بنانے کی غرض سے مختلف میدانوں کی پیشہ ورانہ لیاقت ومعلومات فراہم کی جائیں مثال کے طور پرتعلیمی تحقیق اور درس و تدریس ،میڈیا،انتظامیہ،برادری کی ترقی،بازاری تحقیق' نوجوانوں اور خاندانوں کی خدمات،فلاح و بہبود کی پالیسی ، انتظامیہ اور سماجی پروگراموں کی تشخیص وغیرہ۔

مولانا آزاد نیشنل یو نیورسٹی کے بنیادی مقاصدکو پورا کرنے کے مقصد سے شعبہ اس بات کا خواہشمند ہے کہ طلبا کی تربیت اور معلومات کی فراہمی کے لیےعلمِ سماجیات کا مواد اردو میں تیار کیا جائے،شعبہ نے ان اقدامات کی بابت مثبت پیش رفت کی ہے تاکہ ہندوستان میں اردو بولنے والی آبادی اس سے استفادہ کرے اور اس طرح علمِ سماجیات کے دریچے مختلف متنوع تہذیبی پس منظر کے حامل طلبہ کے لیےوا ہو سکیں۔


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme