اکیڈیمکس :: یونیورسٹی آوٹ ریچ :: مرکز برائے تدریسی ذرائع ابلاغ

مرکز برائے تدریسی ذرائع ابلاغ (IMC) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا وہ اقدام ہے جو اپنے فاصلاتی اور روایتی تعلیمی پروگراموں کو آڈیو' ویڈیو' ریڈیو' ٹی وی اور ملٹی میڈیا پر مبنی ابلاغی اجزا سے لیس کرنے کے لیے اٹھایا گیا۔ مرکز برائے تدریسی ذرائع ابلاغ (IMC) میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی نظامت فاصلاتی تعلیم اور روایتی تعلیم کی ملٹی میڈیا کی ضرورتوں کے لیے درکار تمام سہولتوں اور انفراسٹرکچر کو ایک چھت کے نیچے فراہم کیا گیا ہے۔ یہ ایم سی جے کے طلبا کے لیے بھی ایک مرکز وسائل کے طور پر کام کرتا ہے جہاں انہیں ویڈیو اور آڈیو پروگراموں کے پروڈکشن کا عملی تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ مرکز برائے تدریسی ذرائع ابلاغ (IMC) نصاب پر مبنی پروگرام' اردو ناظرین کو سامنے رکھ کر تعلیمی دستاویزی فلمیں اور خصوصی مواقع کے پروگرام تیار کررتا ہے۔ یہ مرکز سمیناروں' ورکشاپس اور کانفرنسوں وغیرہ کا بھی احاطہ کرتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ قائم کریں

جناب محمد مجاہد علی
انچار آئی ایم سی
آفس :040-23008302


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme