آئی ٹی آئی:: حیدرآباد:: مشن اور مقصد

نصب العین: طلبہ کے معیار میں بہتری لانے کے لیے اعلیٰ اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی تاکہ ان کے لیے روزگار کے مواقع کو یقینی بنایا جاسکے۔
مقاصد: مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا بنیادی مقصد تربیت یافتگان کو معیاری، پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہےتاکہ وہ عالمی مقابلہ جاتی ماحول میں اپنا مقام مختص کرسکیں۔

مزید برآں: ملک کی ترقی کے لیے تربیت یافتہ و مہارت یافتہ انسانی قوت کو فروغ دینا، قومی مہارتوں فروغ کے کاموں میں تعاون دینا ' انڈیا ویژن 2020 کا نصب العین حاصل کرنا، تربیت یافتگان کو خود روزگار مہارتوں سے آراستہ کر کے روزگار کے مسائل کو حل کرنا اور صنعتی شعبے کی ضرورت کو پورا کرنا' تربیت یافتگان میں صنعتی شعبے کے لیے ضروری مہارتوں اور اخلاقی قدروں کو فروغ دینا۔ ادارہ و صنعت کے ما بین اچھے تعلقات و تعامل قائم کرنا۔

مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی، آئی ٹی آئی کا افتتاح نومبر 2007میں محترمہ ڈاکٹر پورن دیشوری ، عزت مآب وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل، حکومت ہند نے کیا ۔ ڈی جی ای ٹی نے پانچ شعبہ جات پلمبنگ، ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ، ڈرافٹسمین سیول، الکٹریشین، الکٹرانک میکانک کے لیے حتمی منظوری عطا کی ہے۔ ہر ایک شعبہ میں چالیس طلبہ کے داخلے کی گنجائش ہے۔ پلمبنگ کے کورس کی مدت ایک سال ہے جبکہ باقی تمام کورسز کی مدت دو سال ہے۔