اسکول برائے تعلیم و تربیت :: دربھنگہ :: سہولیات

انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچہ:

  1. انسانی وسائل:
    کالج کا تدریسی اور غیر تدریسی عملہ پرنسپل اور بارہ تدریسی (ایک پروفیسر، دو اسوسی ایٹ پروفیسر اور دس اسسٹنٹ پروفیسر) اور ساتھ غیرتدریسی اراکین (ایک سیکشن آفیسر، ایک ایس پی اے، ایک لیب اسسٹنٹ، ایک ایل ڈی سی، ایک لیب اٹنڈنٹ اور دو آفس اٹنڈنٹ) پر مشتمل ہے۔
  2. بنیادی ڈھانچہ:
    کالج ابرائے تعلیمِ اساتذہ، دربھنگہ اپنی ذاتی عمارت میں چل رہا ہے۔ یہ عمارت تربیت دہندگان اساتذہ اور تربیت یافتگان اساتذہ کی ضرورت کو بڑی حد تک پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کمرہ جات، دفاتر، کتب خانہ، سائنس، تعلیمی ٹکنالوجی تجربہ گاہ، صحت و تعلیم، فنونِ لطیفہ و دستکاری، ایس یو پی ڈبلیو، موسیقی، لسانی تجربہ گاہ، آئی ٹی خواندگی سہولیات اور دیگر تجربے گاہ تمام تر ضروری اشیا و آلہ جات سے آراستہ ہیں۔
  3. کتب خانہ:
    کتب خانہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا دل ہوتا ہے۔ اور اسی نکتہ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کتب خانے کو اس طرح سے فروغ دیا گیا ہے کہ یہ عملہ اور تربیت یافتگان اساتذہ کی ضرورتوں کو پورا کرسکے۔ کتب خانے میں 4500 کتب، 200 حوالہ جاتی کتب، پانچ اخبارات،دس رسائل، پندرہ جرائد اور لغات و قاموسات دستیاب ہیں۔ کتب خانہ پوری طرح کمپیوٹرائزڈ ہے اور یہاں بیک وقت 50 طلبہ کے مطالعہ کی سہولت موجود ہے۔
  4. تجربہ گاہ سائنس:
    یہ تجربہ گاہ بی ایڈ اور ایم ایڈ کے نصاب کی ضرورتوں کے پیش نظر رکھ کر قائم کیا گیا ہے۔ یہ ضروری اشیا سے پوری طرح آراستہ ہے۔ سائنسی آلہ جات، کیمیاجات، ماڈلس اور جدول وغیرہ تربیت یافتگان اساتذہ کو حسبِ ضرورت دستیاب کرائے جاتے ہیں۔
  5. تجربہ گاہ نفسیات:
    یہ تجربہ گاہ بھی این سی ٹی ای کے تقاضوں کے مطابق قائم کیا گیا ہے۔ تعلیم دہندگان اساتذہ، تربیت یافتگان اساتذہ اور محققین کے استعمال کے لیے جو نفسیاتی جانچ اور آلہ جات دستیاب کرائے گئے ہیں وہ یہ ہیں : تخلیقیت کی جانچ، شخصیت کی جانچ، دلچسپیوں کی مکمل فہرستیں، ذہانت کی جانچ، کارکردگی کی جانچ، موافقت کی فہرستیں وغیرہ۔
  6. صحت اور جسمانی تعلیم کے وسائل کا مرکز:
    صحت اور جسمانی تعلیم کے وسائل کا مرکز کسی بھی ادارے کے لیے ایک اہم حصہ ہوتا ہے۔ اس کالج آف ٹیچر ایجوکیشن میں صحت اور جسمانی تعلیم کے وسائل کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس ادارے کے پاس کھیل کود کے مکمل سامان اور آلہ جات موجود ہیں۔
  7. تعلیمی ٹکنالوجی تجربہ گاہ اور آئی سی ٹی تجربہ گاہ:
    ادارے میں این سی ٹی ای کے مطالبات کے مطابق اساتذہ اور تربیت یافتگان اساتذہ کے لیے تعلیمی ٹکنالوجی تجربہ گاہ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ یہ تجربہ گاہ 30 کمپیوٹرز مع یو پی ایس اور ہیڈ پراجیکٹر، ڈی وی ڈی پلیئر، ٹی وی اور پرنٹرز وغیرہ سے آراستہ ہے۔
  8. کمرہ برائے فنون لطیفہ و دستکاری:
    کمرہ برائے فنون لطیفہ و دستکاری بھی کسی ادارے کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے۔ اس کالج برائے تعلیمِ اساتذہ میں فنونِ لطیفہ و دستکاری سے متعلق ضروری اشیا و آلہ جات سے آراستہ کمرے کا فروغ عمل میں آیا ہے۔

Blue ThemeRed ThemeGreen Theme