درخواست برائے معلومات

قانون حق معلومات 2005 کے تحت اطلاعات حاصل کرنے کے لیے کوئی متعینہ فارم نہیں ہے۔ برائے مہربانی اپنا پورا نام اور پتہ مع پین کوڈ درخواست کے داہنی طرف کے اوپری کونے پر لکھیں۔ اگر ممکن ہو تو اپنا موبائل نمبر بھی دیں۔ ضروری تفصیلات دیتے ہوئے مطلوبہ معلومات کے متفرقات کو واضح طور پر بیان کریں۔ جہاں تک ممکن ہو ایک حقِ معلومات درخواست کے تحت ایک اطلاع ہی طلب کریں۔ ایک سے زیادہ سوالات الجھن پیدا کرسکتے ہیں اور معلومات کی دستیابی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ حق معلومات کے درخواست جس میں یونیورسٹی کو قابل ادا دس روپے کا انڈین پوسٹل آرڈر (آئی پی او) منسلک نہیں ہوگا، مسترد کردیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی خط و کتاب نہیں کی جائے گی۔ آپ آئی پی او کی جگہ دس روپے کی ڈیمانڈ ڈرافٹ یا چیک بھی کسی قومیائے بینک سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نام سے ارسال کرسکتے ہیں۔
نوٹ: سی پی آئی او صرف وہی معلومات فراہم کرسکتا ہے جن کی یونیورسٹی حامل ہوگی یا جو یونیورسٹی کے اختیار میں ہوں گی۔ حق معلومات کے تحت صرف ایسی معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں جو پہلے سے موجود ہوں اور مولانا آزاد نیشنل ردو یونیورسٹی کے دست رس میں ہوں یا اس کے اختیار میں ہوں۔ یہ فرض نہیں کیا جاسکتا ہے کہ سی پی آئی او معلومات کی تشکیل یا تشریح کرے گا یا درخواست گزار کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل کو حل کرے گا یا فرضی سوالوں کے جواب دے گا۔
نوٹ II: اگر درخواست گزار خطِ مفلسی کے نچلے زمرے (بی پی ایل) سے تعلق رکھتا ہو تو اس سے کوئی فی نہیں لی جائے گی۔مگر اس سلسلے میں کہ وہ بی پی ایل زمرے میں ہے، اس کو ثبوت پیش کرنا پڑے گا۔ اگر درخواست کے ساتھ دس روپے کی مختص فی یا بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے کے سلسلے میں ثبوت منسلک نہیں ہو تو قانون حق معلومات کے تحت یہ قابل قبول درخواست نہیں ہوگا، لہذا درخواست گزار معلومات حاصل کرنے کا مستحق نہیں ہوگا۔


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme