قانون حق معلومات 

حق معلومات 2005 کے تحت یونیورسٹی کے متعلق لازمی انکشاف:

  1. یونیورسٹی کے قیام، کارکردگی اور فرائض: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی جس کو مانو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 1998 میں پارلیمان کے ایک قانون کے ذریعے مندرجہ ذیل مقاصد کے تحت قائم کی گئی:
    • اردو زبان کی ترویج و ترقی
    • اردو ذریعہ تعلیم سے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی (روایتی و فاصلاتی دونوں ہی طرز سے)
    • تعلیم نسواں پر خصوصی توجہ

    جامعات کے معیار تعلیم کی جانچ کرنے والے خود مختار قومی ادارے نیشنل ایکریڈیشن اینڈ اسسمنٹ کونسل نے 2009 میں یونیورسٹی ''اے'' گریڈ عطا کیا تھا۔ دوبارہ ایکریڈیشن کے لیے یونیورسٹی کی درخواست کونسل میں زیر غور ہے۔ یہاں 24 شعبہ جات، ایک نظامت، تین ماڈل اسکول، تین پالی ٹیکنیک کالجز، تین آئی ٹی آئی، آٹھ کالج برائے تدریس اساتذہ، نو علاقائی مراکز، 4 ذیلی علاقائی مراکز، 161 مطالعاتی مراکز ، مرکز برائے فروغِ انسانی وسائل، سیول سروسز کوچنگ اکادمی، مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم، مرکز برائے اردو زبان، ادب و ثقافت، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر، مرکز برائے مطالعۂ سماجی اخراج و شمولیتی پالیسی، مرکز برائے مطالعاتِ نہرو، مرکز برائے مطالعاتِ دکن بشمول سٹیلائٹ کیمپس، لکھنؤ۔
    صدر جمہوریہ عزت مآب جناب پرنب مکھرجی یونیورسٹی کے وزیٹر ہیں اور جناب ظفر سریش والا چانسلر، اکزیکیٹو کونسل یونیورسٹی کی فیصلہ سازی کی اعلیٰ ترین مجلس ہے۔ اکزیکیٹو کونسل، اکادمک کوسنل، فینانس کمیٹی اور بورڈ آف مینجمنٹ فار ڈسٹنس ایجوکیشن یونیورسٹی کی مجالس مجاز ہیں جو یونیورسٹی کی کارکردگی اور انتظام و انصرام سنبھالتی ہیں۔ یہ ساری مجالس یونیورسٹی ایکٹ میں متذکرہ قوانین و ضوابط کے تحت کام کرتے ہیں۔ ان مجالس کی تنظیمی تشکیل کی مزید تفصیل www.manuu.ac.in پر موجود ہے۔

  2. عہدہ داران اور ملازمین کے اختیارات و فرائض:
    یونیورسٹی کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز مجلس اکزیکیٹیو کونسل ہے۔ وائس چانسلر اکزیکیٹیو کونسل، اکادمک کونسل، فینانس کمیٹی اور بورڈ آف مینجمنٹ فار ڈسٹنس ایجوکیشن کا چیئرمین ہوتا ہے۔یہ مجالس یونیورسٹی ایکٹ کے ذریعہ عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتی ہیں اور اپنے فرائض انجام دیتی ہیں۔ یونیورسٹی کے عہدہ داران اور ملازمین بھی یونیورسٹی ایکٹ اور یونیورسٹی کے ذریعہ وقفہ وقفہ پر وضع کیے جانے والے قوانین و ضوابط کے مطابق اختیارات کے حامل ہوتے ہیں اور اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

  3. فیصلہ سازی کے عمل بشمول نگرانی و جوابدہی کے سلسلے میں میں اپنائے جانے والے طریقۂ کار
    یونیورسٹی کے فیصلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ایکٹ، اسٹیٹیوٹس، آرڈیننس اور قوانین و ضوابط کے تحت لیے جاتے ہیں جو وزارت فروغ انسانی وسائل اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ذریعہ وقفہ وقفہ سے وضع کیے جاتے ہیں۔
    ایکزیکیٹو کونسل عالی ترین مجلسِ عاملہ ہے جس کو یونیورسٹی کی نظم و نسق، مداتِ آمدنی، مالیات اور جائیداد کے ساتھ ساتھ جملہ انتظامی امور کی دیکھ بھال اور نگارنی کا اختیار حاصل ہے۔
    اکادمک کونسل یونیورسٹی کی تعلیمی پالیسیوں کے متعلق فیصلے لیتی ہے اور طریقہ ہائے تدریس، تعینِ قدر اور تعلیمی معیار کی اصلاح سے متعلق ہدایات دیتی ہے۔
    فینانس کمیٹی کو یونیورسٹی کے مالیاتی امور کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
    بورڈ آف مینجمنٹ فار ڈسٹنس ایجوکیشن کی خصوصی ذمہ داری کھلے اور فاصلاتی تعلیمی نظام کا فروغ، ربط و آہنگ اور معیار کا تعین ہے۔ یہ نظامت فاصلاتی تعلیم کے لیے پالیسی سازی کریت ہے۔
    علاوہ ازیں دیگر قابل ذکر مجالس ہی: اسکول بورڈس، بورڈس آف اسٹڈیز اور وہ اکائیاں جو مزید متعلقہ ضوابط کے تحت کام کرتی ہیں۔

  4. فرائض کی انجام دہی کے لیے متعینہ ضوابط: یونیورسٹی کے امور یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹس، آرڈیننس اور وقفہ وقفہ سے وزارتِ فروغ انسانی وسائل اور یو جی سی کے ذریعہ وضع کردہ ایکزیکیٹو کونسل، اکادمک کونسل، فینانس کمیٹی اور بورڈ آف مینجمنٹ کے ذریعہ وضع کیے گئے قوانین و ضوابط اور بائی لاز بھی امور و فرائض کی انجام دہی کے لیے ایک اہم پالیسی خاکہ ہے۔

  5. قوانین ، ضوابط، ہدایات، ہدایت نامہ اور دستاویزات جن کا حامل ہے یا جو اس کے اختیار میں ہیں یا جن استعمال اس کے ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے کرتے ہیں۔

  6. دستاویزات کے زمرے، یونیورسٹی جن کی حامل ہے یا جو اس کے اختیار میں ہیں۔

    • یونیورسٹی ایکٹ
    • اسٹیٹیوٹس
    • میٹنگ کی روداد (ای سی، اے سی، ایف سی وغیرہ)
    • سالانہ رپورٹس
    • یونیورسٹی کا تعارف
    • نظامت فاصلاتی تعلیم کا تعارف
    • داخلے سے متعلق ہدایتی خطوط
    • مطالعاتی مراکز کے لیے ہدایتی خطوط
    • انتظامیہ سے متعلق اور دیگر دستاویزات

  7. یونیورسٹی کی پالیسی سازی اور اس کے نفاذ کے سلسلے میں انتظامات کی تفصیل جو رابطہ کرنے یا نمائندگی اراکین عامہ کے لیے موجود ہو: مشاورتی کمیٹی کے علاوہ ایکزیکیٹو کونسل، اکیڈمک کونسل، فینانس کمیٹی اور بورڈ آف مینجمنٹ ؛

    اسکول بورڈز اور بورڈز آف اسٹڈیز کی نمائندگی تعلیمی میدان، پیشہ ورانہ مجالس، صنعتی شعبہ جات اور سرکاری نمائندگان کے ذریعہ جہاں کہیں ضرورت ہو، کی جاتی ہے تاکہ پالیسیوں اور پروگراموں کی وضع کاری اور نفاذ میں تعاون حاصل ہوسکے۔

  8. دویا دو سے زیادہ افراد پر مشتمل بورڈز، کونسلوں، کمیٹیوں اور دیگر مجالس کے سلسلے میں بیان جس کی تشکیل اس کے جز کے طور پر ہوتی ہو یا اس کے مشورے کے لیے ہوئی ہو، اور کیا ان بورڈز، کونسلوں، کمیٹیوں اور مجالس کی میٹنگ میں عوام کو شرکت کی اجازت ہے یا میٹنگ کی کاروائی کے خلاصے تک عوام کی رسائی ہے:

    تفصیلات www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ کونسلوں، کمیٹیوں، بورڈز اور مجالس کی میٹنگ میں صرف اراکین اور خصوصی مدعوئین کو ہی شرکت کی اجازت ہے۔ بورڈز، کونسلوں، کمیٹیوں کی میٹنگ کی کاروائی کے خلاصے، حوالے کے غرض سے ضوابط کے مطابق دستیاب کرائے جاتے ہیں۔

  9. اس کے افسروں اور ملازمین کی ڈائرکٹری:
  10. 10. اس کے افسروں اور ملازمین کے ذریعہ حاصل کیے جانے والی تنخواہ / معاوضہ۔ یونیورسٹی ملازمین کے مشاہرے
  11. اس کی تمام ایجنسیوں کو مختص کیے جانے والے بجٹ مع تمام منصوبہ جات کی تفصیلات، مجوزہ اخراجات اور ادائیگی کی رپورٹ:
    سالانہ بجٹ اور سالانہ حساب داری، مجلس مالیات کی توثیق سے تکمیل پاتے ہیں اور رقوم، ڈیویژن، اسکول، شعبہ جات اور سرگرمیوں کے لحاظ سے مختص کیے جاتے ہیں۔ ادائیگیاں یونیورسٹی صدر دفتر یا علاقائی مراکز کے ذریعہ کی جاتی ہیں یا پھر متعلقہ افسروں کے ذریعہ اور انہیں سالانہ حساب کتاب کے مد میں درج کرلیا جاتا ہے۔
  12. مالی امداد دیئے جانے والے پروگرام بشمول مختص رقوم، اور ایسے پروگراموں کو کس طرح بروئے عمل لایا جاتا ہے، بشمول مختص رقوم اور ایسے پروگراموں سے مستفید ہوے والوں کی تفصیل:
    مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ذریعہ کوئی بھی مالی امداد پر مبنی پروگرام نہیں چلائے جاتے۔
  13. اس کے ذریعہ عطا کی جانے والی رعایتوں، منظوری ناموں یا اختیار دہی کی تفصیلات۔
    مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے ایسی کوئی اسکیم نہیں چلائی جاتی۔
  14. اطلاعات جو پاس ہوں، جنہیں الکٹرانک فارم میں تبدیل کیا گیا ہو، ان کی تفصیلات۔
    مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ذریعہ اطلاعات کو الکٹرنک فارم میں تبدیل کرنے کا کام چل رہا ہے۔ یونیورسٹی کے داخلوں اور امتحانات کے نتائج کی تفصیلات اور مختلف سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب کرائے جاتے ہیں۔
  15. سہولیات کی تفصیلات جو اطلاعات حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو دستیاب کرائی جاتی ہیں، بشمول کتب خانہ یا کمرۂ مطالعہ کے اوقاتِ کار، اگر اسے عوامی استفادہ کے لیے چلایا جارہا ہے:
    متعلقہ اطلاعات استقبالیہ، دفتر رابطۂ عامہ، امدادی خدمات اکائی برائے طلبہ، دفتر ڈین، دفتر صدر شعبہ، دفتر ڈائرکٹر، دفتر علاقائی ڈائرکٹر / معاون علاقائی ڈائرکٹر، دفتر صدر مدرس وغیرہ سے یونیورسٹی کے اوقات کار میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یونیورسٹی پیر تا جمعہ، ہفتہ میں پانچ دنو ں تک کام کرتی ہے اور یہاں حکومت ہند کے طرز پر تعطیلات دی جاتی ہیں۔ یونیورسٹی کا یوم اوقات صبح 9:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک ہے۔
    مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا مرکزی کتب خانہ ، گچی باؤلی میں واقع ہے جو طلبہ اور اساتذہ کی ضرورتوں کو پوری کرتا ہے۔ کتب خانے کا یوم کار صبح 9:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک ہے اور کمرۂ مطالعہ رات 9:00 بجے تا نصف شب کھلا رہتا ہے۔
  16. مرکزی افسر برائے عوامی معلومات کا نام، عہدہ اور دیگر تفصیلات:                   
    ڈاکٹر مہیش کمار ویراگی
    منسلک رجسٹرار
    دفتر مرکزی افسر برائے عوامی معلومات
    مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
    گچی باؤلی 500032
    فون: 9440616786

Blue ThemeRed ThemeGreen Theme