سٹیلائٹ کیمپس :: لکھنؤ :: لکھنؤ کیمپس کے بارے میں :: پروفائل


اتر پردیش کا دارالحکومت ، لکھنؤ ریاست کا انتظامی صدر مقام ہے۔ یہ دریائے گومتی کے ساحل پر واقع ہے جس کو عام طور پر نوابوں کے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ لکھنؤ ہمیشہ سے شائستہ تہذیب، پر تکلف آداب، موسیقی، شاعری، خوبصورت باغات، لذیذ طباخی اور عمارتی شان و شوکت کے لیے مشہور ہے۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا لکھنؤ سٹیلائٹ کیمپس سی 9 ، ایچ پارک، مہانگر ایکسٹنشن میں واقع ہے اس کا قیام 2009 میں عمل میں آیا۔ یہ ایک ابھرتا ہوا کیمپس ہے جو انگریزی، اردو، فارسی اور عربی مضامین میں ریگولر ایم اے کورس چلاتا ہے۔ اس کیمپس سے پہلا بیچ 2011 میں کامیاب ہوکر نکلا ۔
توسیعی خطبات، خطباتِ مہمانان بذریعہ ممتاز ماہرینِ تعلیم اس کیمپس کی باضابطہ علمی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ لکھنؤ کیمپس ہندوستان میں پہلا ادارہ ہے جس نے سب سے پہلے مولانا ابوالکلام آزاد کے "الہلال" کی اشاعت کی صدسالہ تقاریب کا انعقاد 12 جولائی 2012 میں کیا تھا۔ تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ کیمپس میں معاون تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد بھی مسلسل ہوتا رہتا ہے۔ کیمپس کے پاس اپنا کتاب خانہ بھی موجود ہے۔
کیمپس چار باغ ریلوے اسٹیشن سے سات کلومیٹر اور اموسی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 25 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ یہ عوامی نقل و حمل کے ذرائع سے پوری طرح مربوط ہے۔ کیمپس پہنچنے کے لیے نجی ٹیکسی بھی کرائے پر لی جاسکتی ہے۔

 

انچارج سٹیلائٹ کیمپس، لکھنؤ
ڈاکٹر عبدالقدوس
اسوسی ایٹ پروفیسر و انچارج
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
سٹیلائٹ کیمپس، لکھنؤ
فون : 2330183-0522
موبائل نمبر : 09935980119
ای میل: manuu.lko@gmail.com

 

Blue ThemeRed ThemeGreen Theme