شعبہ عربی کی تاحال حصولیابی:
کسی بھی شعبہ کی کامیابی اور پیش رفت کا جائزہ اس کے حصولیابیوں سے لیاجاتا ہے۔قیام کے بعد سے اب تک شعبہ عربی کی حصولیابیاں توقع سے زیادہ رہیں اور مستقبل میں انہی خطوط پر چل کر شعبہ کو کامیابی اعلیٰ منزل پر فائز کرنے کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ ذیل میں اب تک کی حصولیابیوں کی ایک مختصر فہرست پیش کی جارہی ہے:
- ابتداسے اب تک ہرسال نشست(ان ٹیک )مکمل۔
- بی۔اے،ایم ۔اے،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے نصاب کی ترتیب ۔
- شعبہ کے زیر نگرانی شعبہ اسلامیات کا قیام 2012-
- ۱۲ ایم فل کی تکمیل وایوارڈ۔
- 17ایم فل پی ایچ ڈی اسکالر جے آر ایف اعزاز یافتہ۔
- 12ایم فل پی ایچ اسکالر مانف اعزاز یافتہ۔
- قومی سیمینار کا انعقاد(فروری2103ئ) بعنوان: تدریس اللغة العربیةفی الھند:مناھجھہ وامکانیات تطورہ۔
- المنتدی العربی کا قیام 2015
- سہ ماہی جداریہ"لسان الصدق الجدید" کا اجراء۔
- پروفیسر عبد المعز نظامی میموریل لائبریری کا قیام
- انجمن ابنائے قدیم کا قیام۔
- پلیسمنٹ کا بہترین ریکارڈ ۔
المنتدى العربي Arabic Literary Forum
- بزم ادب.
- بزم ثقافت.
- بزم صحافت.
-
پروفیسر عبد المعز میموریل لائبریری.
مستقبل کے عزائم و منصوبے
مستقبل کی منصوبہ بندی شعبہ عربی کے بنیادی اہداف میں داخل ہے۔اس لئے کہ زندہ قوم اور باشعور لوگ ماضی اور حال کی روشنی میں مستقبل کیلئے لائحہ عمل بناتی ہے۔اور اس کی روشنی میں چل کر ترقی کے اعلی منازل پر فائز ہوتے ہیں ۔شعبہ عربی طلبا ئے عزیزکو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ کاربند ہے ۔طلبا کو کسی بھی طرح کوئی کمی محسوس نہ ہو ،ان کی تعلیم ،تربیت اور کرداز سازی کیلئے ہر طرح کے جدید سہولت فراہم ہواس کے لئے اساتذہ شعبہ منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں۔ شعبہ عربی کے مستقبل کے عزائم درج ذیل ہیں:
- پروفیسر پروفیسر عبدالمعز نظامی رحمہ الله میموریل لائبریری کی توسیع .
- سالانہ تحقیقی مجلہ کی اشاعت . اسمارٹ کلاس روم و عربک لینگویج لیب کا قیام ۔
- .ڈپارٹمنٹ کے نام قومی و بین الاقوامی رسائل وجرائد کا اجراء .
- قومی وبین الاقوامی سیمینار کا انقعاد .
- ملکی صورتحال کے پیش نظر مؤ لانا آزاد کی فکر کی معنویت کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے اور مشن الہلال کی احیا نو کیلئے علمی تحقیقی اور فکری {مجلہ الہلال الجدیده} کی اشاعت ۔
- کم ازکم تلاوت قران اور فہم قران کی حد تک عربی دانی کیلئے غیر مدارس اور اسکولی طلباء کیلئے ایک جا مع نصاب کی تیاری ۔
سہ ماہی لسان الصدق (حائطیہ)
شعبہ عربی اول دن سے اس بات کے لئے کوشاں ہے کہ طلبا کے اندر تحریری صلاحیتوں کو پروان چڑھائے۔ان کو اپنا مافی الضمیر ادا کرنے کا اہل بنائے ۔اسی مقصد کے پیش نظر لسان الصدق ک(حائطیہ )ا اجرا عمل میں آیا ۔ شعبہ عربی کے ہونہار طلباءوطالبات کی علمی اور قلمی شاہکارلسان الصدق میں علمی ،ادبی، تحقیقی، سماجی،ہر طرح کے مضامین ہوتے ہیں ۔نیچے دئے ہوئے لنک کی مددسے اب تک کے شائع شدہ شمارے دیکھے جاسکتے ہیں۔
|