مستقبل کی منصوبہ بندی شعبہ عربی کے بنیادی اہداف میں داخل ہے۔اس لئے کہ زندہ قوم اور باشعور لوگ ماضی اور حال کی روشنی میں مستقبل کیلئے لائحہ عمل بناتی ہے۔اور اس کی روشنی میں چل کر ترقی کے اعلی منازل پر فائز ہوتے ہیں ۔شعبہ عربی طلبا ئے عزیزکو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ کاربند ہے ۔طلبا کو کسی بھی طرح کوئی کمی محسوس نہ ہو ،ان کی تعلیم ،تربیت اور کرداز سازی کیلئے ہر طرح کے جدید سہولت فراہم ہواس کے لئے اساتذہ شعبہ منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں۔ شعبہ عربی کے مستقبل کے عزائم درج ذیل ہیں:
- پروفیسر پروفیسر عبدالمعز نظامی رحمہ الله میموریل لائبریری کی توسیع .
- سالانہ تحقیقی مجلہ کی اشاعت . اسمارٹ کلاس روم و عربک لینگویج لیب کا قیام ۔
- .ڈپارٹمنٹ کے نام قومی و بین الاقوامی رسائل وجرائد کا اجراء .
- قومی وبین الاقوامی سیمینار کا انقعاد .
- ملکی صورتحال کے پیش نظر مؤ لانا آزاد کی فکر کی معنویت کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے اور مشن الہلال کی احیا نو کیلئے علمی تحقیقی اور فکری {مجلہ الہلال الجدیده} کی اشاعت ۔
- کم ازکم تلاوت قران اور فہم قران کی حد تک عربی دانی کیلئے غیر مدارس اور اسکولی طلباء کیلئے ایک جا مع نصاب کی تیاری ۔
|