ڈی ڈی ای :: ڈی ڈی ای کے بارے میں:: پروگرامس:: سرٹیفکیٹ
مجوزہ نئے پروگرام
ایم اے ہندی
ایم کام
ایم ایڈ
نظامت فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ چلائے جانے والے تمام پروگرام مسلسل جانچ اور سالانہ امتحانات پر مبنی ہیں۔ مسلسل جانچ کے لیے تیس نمبر اور سالانہ امتحان کے لیے ستر نمبر مختص ہیں۔ طلبہ کو مسلسل جانچ کے تحت دو مفوضات جمع کرانے کی ضرورت ہوتی ہے جن میں سے ہر پرچہ، (کورس) کے تیس نمبر ہوتے ہیں۔ دونوں کے اوسط سے فائنل نتیجہ برآمد کیا جاتا ہے۔ امیدوار کے لیے مسلسل جانچ اور سالانہ امتحان دونوں میں علیحدہ طور پر کامیاب ہونا ضروری ہے۔ تیس نمبر کے مفوضات میں کامیابی کے لیے کم از کم نمبر دس ہے اور یو جی مضامین میں ستر نمبر میں سے چھبیس نمبر لانا لازمی ہے جبکہ پی جی اور پی جی ڈپلوما مضامین میں ستر میں سے اٹھائیس نمبر لانا لازمی ہے۔ بی ایڈ کے تھیوری اور مفوضات میں کم از کم کامیابی کا فیصد چالیس ہے جبکہ کُلی طور پر کامیاب ہونے کے لیے پچاس فیصد حاصل کرنا ضروری ہے۔ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن میں پروجیکٹ ورک بھی شامل ہے۔
داخلے کا طریقۂ کار
انڈر گریجویٹ پروگرام کے لیے داخلے کے طریقے (بجز بی ایڈ)، درج ذیل ہیں:
انٹر میڈیٹ / 10 + 2 پاس امیدواروں کے لیے بلاواسطہ داخلہ
منظور شدہ مدارس کے مساوی امتحانات (عالم / فاضل)
اہلیتی جانچ (ان امیدواروں کے لیے جن کی عمر اٹھارہ سال سے زائد ہو لیکن 10 + 2 یا 10+2+3 مساوی امتحان میں کامیاب نہ ہوئے ہوں)
بی ایڈ (برسر خدمت اساتذہ کے لیے) میں داخلے کے طریقے درج ذیل ہیں
امیدوار یو جی امتحان میں مع اسکولی مضامین کامیاب ہو۔
امیدوار کو اردو کا علم ہو (بطور مضمون / بطور ذریعۂ تعلیم بسطح اسکول 10 + 2 یا 10+2+3)
داخلہ بذریعہ کونسلنگ ، میرٹ کی بنیاد پر، حکومت ہند کی ''تحفظات پالیسی کے مطابق''۔
امیدوار یو جی امتحان یا مساوی مدرسہ بورڈ امتحان میں کامیابی حاصل کرچکا ہو۔