اسکول برائےتعلیم و تربیت :: اورنگ آباد:: داخلہ طریقہ

یونیورسٹی کے اس کالج برائے تعلیمِ اساتذہ میں کل ہند داخلہ امتحان کے ذریعہ طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے، یہ داخلہ امتحانات یونیورسٹی کے ذریعہ مختلف مراکز پر منعقد کرائے جاتے ہیں۔ کسی مخصوص مرکز پر داخلہ پانے کے خواہشمند امیدوار کو اسی مرکز پر اپنا درخواست فارم جمع کرانا پڑتا ہے۔ مختلف کورسز سے متعلق ضروری اطلاعات یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب کرائے جاتے ہیں داخلے کے لیے نوٹی فکیشن مارچ /اپریل کے مہینے میں مقامی اور قومی اخبارات میں شائع کرائے جاتے ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی کے تمام مراکز پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ یونیورسٹی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ بی ایڈ اور ایم ایڈ کے داخلہ امتحانات یونیورسی کے مختلف مراکز پر منعقد ہوتے ہیں ( www.manuu.ac.in) ۔ منتخب امیدوارکو کونسلنگ کے ذریعے داخلے کے لیے بلایا جاتا ہے جو داخلہ امتحانات میں حاصل شدہ نشانات کی بنیاد پر طے ہوتا ہے۔ تعلیم کا آغاز جولائی کے مہینے میں ہوتا ہے۔


Blue ThemeRed ThemeGreen Theme