نظامت فاصلاتی تعلیم (ڈی ڈی ای)
نظامت فاصلاتی تعلیم کا قیام 1998 میں عمل میں آیا۔ نظامت فاصلاتی تعلیم اردو کی تشہیر اور جن تک اردو کی رسائی نہیں ہوپائی ہے، ان تک رسائی کا کام کرتی ہے۔ تعلیم سے محروم لوگوں کے لیے تعلیم فراہم کرنا نظامت فاصلاتی تعلیم کا بنیادی نصب العین ہے۔ یہ اپنے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے ذریعہ ملک و بیرون ملک میں ہزاروں اردو بولنے والوں کے تعلیمی تقاضوں کو پورا کر رہی ہے۔ فی الحال نظامت پانچ پوسٹ گریجویٹ اور اور آٹھ پی جی ڈپلومہ / سرٹی فکیٹ پروگرام فاصلاتی طرز سے چلارہی ہے۔ یہ تمام پروگرام ڈی ای سی اور بی ایڈ پروگرام این سی ٹی ای سے منظور شدہ ہیں۔ پورے ہندوستان میں پھیلے ہوئے 161 مطالعاتی مراکز میں فاصلاتی تعلیم کے لیے ایک لاکھ سے زائد طلبہ نے اندراج کرایا ہے۔ فی الحال یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم میں معاونت کرنے والے نیٹ ورک کے نو علاقائی مراکز ہیں جو نئی دہلی، بنگلورو، کولکاتہ، ممبئی، بھوپال، سری نگر اور رانچی میں قائم ہیں جموں ، میوات، لکھنؤ ،سنبھل، حیدرآباد اور امراوتی میں ایک ایک ذیلی علاقائی مرکز ہے اور جدہ میں ایک امتحانی مرکز ہے۔
|