السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
میں آپ تمام کا شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں پرخلوص استقبال کرتا ہوں۔ یہ میرا خوش گوار فرض ہے کہ اسلامی مطالعات کی کثیر جہتی ابعاد کی تلاش کے لیے آپ کو دعوت دوں۔ موجودہ وقت میں اسلامیات کا موضوع تکثیری معاشرہ میں خصوصی اہمیت اختیار کرچکا ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اسلام اور مسلم دنیا کی متنوع تہذیب وثقافت نے اپنی چودہ سو برس پر پھیلی تاریخ کے ذریعہ عالمی تمدن میں اپنی بہترین حصہ داری نبھائی ہے ۔ اس تناظر میں یہ شعبہ اسلامی تہذیب وتمدن کےان وسیع و ہمہ جہتی پہلؤوں کا مطالعہ کرنے کی کوشش کرتاہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تعلیم، تحقیق اور تصنیف کے میدان میں علمی ترقی کی طرف گامزن ہے۔ شعبہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ مفاہمت کی ترقی اور مذاکرات کو ترویج دینے کی طرف بھی توجہ دیتا ہے۔
بنیادی طور پر شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور تحقیق کے پروگرام جاری ہیں۔ شعبہ کے اساتذہ صرف درسیات ومحاضرات ہی نہیں بلکہ طلبہ کے اندرونی جذبۂ علم کی تکمیل کے لیے سرگرم رہتے ہیں، اور نصابی و زائد نصابی سرگرمیوں ، ثقافتی تقریبات اور متنوع علمی پروگراموں کے انعقاد کے ذریعہ طلبہ کی مجموعی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
شعبہ کے علمی ماحول میں متحرک اساتذہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔ ہمارا مقصد معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ طلبہ کی صلاحیت، معیار اور قابلیت کو بڑھانے میں ہمارا یقین ہے، جس سے وہ اپنے ادارے ، سماج، قوم اور پوری انسانیت کے تئیں مفید ثابت ہوسکیں۔ آپ کے مفید مشوروں کا تہہ دل سے استقبال ہے۔
ہم آپ کے منتظر ہیں
ڈاکٹر محمد فہیم اختر