طلبا برادری کو پابند نظم و ضبط بنا ئے رکھنا پراکٹر کی ذمہ داری ہے ۔وہ طلبا کے درمیان نظم و ضبط سے مربوط تمام معاملات کے نگران ہوتے ہیں ۔
یونیورسٹی قواعد کے مطابق:
9. (1) وائس چانسلر کی سفارش پر پراکٹر کا تقرر ایکزیکٹیو کونسل کرتی ہے ۔ وائس چانسلر کی جانب سے تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پراکٹر اپنے فرائض انظام دیتے ہیں
(2)پراکٹر کی معیاد دوسالہ ہوگی اور اس عہدے پر کسی کا دوبارہ تقرر ہو سکتا ہے ۔
یونیورسٹی قواعد میں "یونیورسٹی طلبا کے درمیان نظم و ضبط کی برقراری " کی سرخی کے تحت مزید لکھا ہے کہ:
29. (1) طلبا کے معاملہ میں نظم و ضبط اور تادیبی کاروائی سے مربوط تمام اختیارات وائس چانسلر کے پاس ہوں گے ۔
(2) وائس چانسلر مناسب تصور کرنے کی صورت میں اپنے تمام یا چند اختیارات کسی پراکٹر یا ایسے ہی کسی عہدےدار کو اپنی جانب سے تفویض کر سکتے ہیں ۔.
|