لکھنؤ کیمپس کے کتب خانہ میں طلباء ، اسا تذہ اور دیگر عملے کی علمی،ادبی اور تحقیقی ذوق کی تسکین کے لیے معیاری اور علمی کتابوں کا غیر معمولی ذخیرموجود ہے ۔ ایم ۔اے اردو،عربی،انگریزی اور فارسی کی نصابی کتابوں کے ساتھ ساتھ ان موضوعات پر تحقیقی کام کرنے والوں کے لیے بھی خاطر خواہ تحقیقی مواد موجود ہیں ۔
لائبریری کے عہدیداران:
- سر براہ: ڈاکٹر عبد القدوس ( انچارج مانو لکھنؤ کیمپس )
- انچارج : ڈاکٹر عشرت ناہید ( اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اردو )
- لائبریری اسسٹنٹ: ڈاکٹر مسیح الدین خان
امتیازی خصوصیات:
- وائی فائی سہولت سے آراستہ وپیراستہ۔
- پرسکون ماحول میں بیٹھ کر مطالعہ کی سہولت۔
- نصاب سے متعلق تمام کتابیں دستیاب۔
- مولانا آزاد ، اقبال ،مرزا غالب پر مطالعہ کے لیے نادر ونایاب کتابوں کاذخیرہ۔
- کیمپس کے اساتذہ کی تصانیف۔
اخبارات:
- اردو ؛انقلاب ، اودھ نامہ ، آگ ، سہارا۔
- انگریزی:ٹائمس آف انڈیا ، ہندوستان ٹائمس۔
- ہندی : دینک جاگرن ، ہندوستان۔
رسائل وجرائد:
- اردو : ایوان اردو ، اردو دنیا ، کتاب نما ، انشا۔
- انگریزی : انگریزی ببلیو ، یونیورسٹی نیوز۔
- عربی : ثقافۃ الہند۔
امکانات و تجاویز:
- کتب خانہ کو ڈیجیٹلائزڈکرنےکے لیے ڈاٹا تیار کرنے کا کام شروع ہو چکا ہے ۔ تاکہ اندراج شدہ کتابیں مستفیدین کوبذریعہ کمپیوٹرآن لائن فراہم کیا جا سکے۔
- مرکزی لائبریری کے ساتھ اس کا الحاق کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
لائبریری میں موجود کتابیں:
کتب خا نہ میں اردو،انگریزی،عربی اور فارسی کی تقریبا 5814 کتابیں موجود ہیں ، جن کی تفصیل حسب ذیل ہے
لکھنؤ کیمپس میں خریدی گئیں کتابیں:
تعدادکتب |
سال |
نمبر شمار |
۳۸۴ |
۲۰۱۰-۲۰۱۱ |
۱ |
۱۴۴ |
۲۰۱۱-۲۰۱۲ |
۲ |
۲۴۸۲ |
۲۰۱۲-۲۰۱۳ |
۳ |
۸۳۷ |
۲۰۱۳-۲۰۱۴ |
۴ |
۱۴۴۰ |
۲۰۱۶-۲۰۱۷ |
۵ |
۶۔ اسکے علاوہ ہدیتاً موصول کتابوں کی تعداد: ۵۲۷ ہے۔
|