y
Click to install Urdu Font
MANUU LOGO
 
شعبہ سیاسیات :: شعبہ سیاسیات
شعبہ کی پروفائل | شعبہ صدر | اساتذہ اکرام | پروگرامس | ہم سے رابطہ کریں

2015 میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایک خوش آئند اضافہ ہوا۔ اس سال شعبہ سیاسیات کا قیام عمل میں آیاجو سیاسیات کی وضاحت اور اس کی افہام وتفہیم کے لیے وقف ہے۔یہ شعبہ پہلے شعبہ انتظامیہ اور نظم و نسق میں ضم کیا گیا تھا۔اس کے مطالعے کا دائرہ بی اے ایم اے ایم فل کورسز تک محدود ہے۔عنقریب علمِ سیاسیات کے تمام میدانوں میں پی ایچ ڈی پروگرام کی شروعات کے سلسلے میں بھی پیش قدمی جاری ہے۔

نوجوان اور تجربہ کار اساتذہ کے تعاون سے طلبا اور اس میدان میں تحقیق میں دلچسپی لینے والے طلبا کو معیاری تعلیم کے لیے شعبہ پر عزم ہے۔یہ علمِ سیاسیات کے کثیرالجہتی میدان میں فہم و ادراک اور تعلیمی شعور کو بالیدہ کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ اس شعبے کے طلبا اور تحقیق کا کام کرنے والوں کواپنی ترقی کے لیےخوب سے خوب تر راہ ہموار کرنے میں مدد مل سکے۔ بالفاظِ دیگر اس شعبے کی تعلیمی فضا نہ صرف طلبا کو بہتر شہری بنانے میں بلکہ عصری تقاضوں کے پیشِ نظر اپنے مستقبل کی راہیں متعین کرنے میں مدد کرتی ہے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں اس میدان میں نظریاتی اور اطلاقی سطح پر معیاری تحقیق کی کمی علم سیاسیات کی تعلیم کے میدان میں ایک بڑا چیلینج ہے۔اسی بات کو نظر میں رکھتے ہوئے شعبہ تحقیق کو معیار ی بنانے کے لیے درکار شرائط کوپورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور علمی سرگرمیاں بھی انجام دے رہا ہے۔

ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ اچھے اساتذہ طلبا کی بہتر ذہن سازی کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی طلبا میں صلاحیتیں پیدا کرنے پرسب سے زیادہ زور دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہماری یونیورسٹی تحقیقی کام کرنے کی غرض سے انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پرورکشاپ اور کافرنس میں شرکت کے لیے امداد فراہم کرتی ہے۔

شعبہ سیاسیات کا خاکہ

اعلیٰ معیار کی تدریس/اکتساب/تحقیق:
  • کلاس روم سے باہراکتسابِ علم کا خوشگوار ماحول
  • علمِ سیاسیات کے میدان میں یا اس سے با لاترمعروف تحقیق کی ترغیب سے تدریس۔
  • قانون کے میدان میں ماہر اساتذہ۔
  • اختراعی ،عملی،نظریاتی مہارت سے مسائل حل کرنااورسماجی اور اخلاقی ذمہ داری کے تحت پیشہ ورانہ اور تعلیمی لیاقت میں اضافہ کرنا۔
  • کورس کے نصاب اورکورس کے خاکے پر مسلسل نظرِثانی۔
  • سماجی تقاضوں کے مطابق نظریاتی ،اطلاقی اورکثیرالجہتی تحقیق کو عمل میں لانا۔
  • تعلیمی سرگرمیوں سے مختلف سرگرمیاں:
    • طلبا کو دنیا بھر میں ادبی مباحثوں،تہذیبی اور تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا۔
  • کیمپس میں دوستانہ طرزِ زندگی۔
    • مکمل رہائشی کیمپس کا وجودجو آپ کی سماجی اورتعلیمی دونوں معاملات میں مدد کرے۔
  • کیریر کی کامیابی:
    • دنیا بھر میں ان ہدایات کو یقینی بناناجو تمام تجزیاتی مہارت پیدا کرتی ہے اور کیریر کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
اہم لنکس
وائس چانسلر کے قلم سے
اجلاس کی روداد
نو ٹس/ سرکیولرس
آن لائن پورٹل
ملازمین لاگ آن کریں
گوشہ ملازمین
پراسپکٹس 2018-19
آرکائیوز
ٹنڈر
آر ٹی آئ
تعلیمی کیلنڈر
فہرست تعطیلات

ہوم  |  رابطہ  |  
©2019 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد، تمام حقوق محفوظ
Blue ThemeRed ThemeGreen Theme