مختصر تعارف : شعبہ ہندی نے تعلیمی سال 2007-2008میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ابتداءہی میں ایم اے'ایم فل اور پی ایچ ڈی کے کورسس متعارف کیے گئے۔ غیر ہندی علاقوں میں ہندی زبان وادب کا فروغ شعبہ کا اصل مقصد ہے۔ شعبہ ہندی 'اُردو اور دکنی اُردو زبانوں کے ساتھ مستحکم رشتہ استوار کیے ہوئے ہے ۔بین شعبہ جاتی مطالعات 'تحقیقاتی پروگرام اور سروے منظم کیے جاتے ہیں۔شعبے کی جانب سے دکنی زبان وادب پر ایک کتاب شائع ہوچکی ہے۔ اُردو اور ہندی زبانوں کے درمیان ثقافتی رشتوں کوجاننے کی غرض سے شعبہ کے طلبہ اور اساتذہ کی اُردو سیکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔
Thrust Areas :شعبہ ہندی کی جانب سے جاری تحقیقی پروگرام میں نسائی ادب' دلت ادب 'تقابلی ادب'مسلم مکالمہ 'اور جدید تھیڑشامل ہیں۔
تحقیق کے میدان : عہدِ و سطی کی شاعری ' تقابلی ادب' آموزشِ ہندی وترجمہ'کتھا ساہتیہ ڈراما' جدید مطالعہ ' خواتین مذاکرات' آدیواسی اور مسلم مذاکرات