کالج برائے تعلیم اساتذہ، سرینگر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ایک کالج ہے جس کا قیام سال 2005 میں عمل میں آیا۔ یہاں بی ایڈ (روایتی طرز) کورس کا آغاز 2005 میں ہوا۔ اس وقت یہاں سو طلبہ کے داخلے کی گنجائش تھی، وقت کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 154 ہوگئی ہے۔ سال 2012 میں ایم ایڈ (روایتی طرز) کی شروعات ہوئی جس میں 35 طلبہ کے داخلے کی گنجائش ہے۔ اس کالج میں ہی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے بی ایڈ (فاصلاتی طرز) کا مرکز بھی ہے۔
فی الحال یہ کالج 56، چنار کالونی، باغاتِ برزولا، شری نگر میں مقیم ہے، جو شہر کے مرکزی مقام پر واقع ہے۔ یہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پانچ کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔
کالج کا ٹیلی فون اور فیکس نمبر یہ ہے: 0194-2434371
شری نگر فردوس بروئے زمیں سے عبارت ہے۔ یہاں جھیل، پہاڑ اور خوبصورت و دلکش نظارے ہیں اور یہ قدرتی وسائل سے معمور ہے، جو اسے ایک سیاحتی مقام بناتا ہے۔
|